فہد علی: گریٹر اقبال پارک کو عام عوام کے لئے بند کر دیا۔ پارک میں 23 مارچ کے حوالے سے آج رات آتش بازی کی جائے گی۔ جس کی وجہ سے پارک کو بند کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر سے آئے شہری گریٹر اقبال پارک کی سیر کے منتظر ہی رہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے انھیں پارک کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

پارک کی سیر کرنے آئے معصوم بچے بھی مایوسی کے بعد اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے۔ بچوں کا کہنا تھا کہ انھیں پارک کی سیر نہیں کرنے دی گئی۔ جس کی وجہ سے اب وہ واپس گھر جا رہے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہارٹیکلچر کی جانب سے پارک کو بند کیا گیا ہے۔ پارک میں آج رات 23 پارچ کے حوالے سے آتش بازی کی جائے گی۔ فائرورکس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے اس لئے پارک کو شہریوں کے لئے بند کیا گیا ہے۔