ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

300 تعلیمی اداروں میں نیکسٹ جنریشن سکول قائم ہوں گے، معاہدہ ہوگیا

300 تعلیمی اداروں میں نیکسٹ جنریشن سکول قائم ہوں گے، معاہدہ ہوگیا
کیپشن: City42- School
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جنید ریاض) چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور یونائیٹڈ وی ریچ آرگنائزیشن کے مابین 300 سکولوں میں نیکسٹ جنریشن سکول کے قیام کا معاہدہ طے پا گیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔مالی خسارے میں اضافہ، پی آئی اے نے ایک اور روٹ بند کردیا

معاہدے پر یونائیٹڈ وی ریچ کی چیئرمین صباحت رفیق اور سی ای او ایجوکیشن زاہد بشیر گورائیہ نے دستخط کیے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ نیکسٹ جنریشن سکولوں کے قیام کا تجربہ کامیاب رہا۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔پاکستان کی معروف اداکارہ جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی

پہلے مرحلے میں لاہورکے دس سکولوں میں نیکسٹ جنریشن سکول قائم کیے جا رہے ہیں جس کے بعد مزید 300 سکولوں میں نیکسٹ جنریشن کے سکول قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی تک لاہور میں صرف ایک سکول میں بنایا گیا ہے۔