(نبیل ملک)فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے بری خبر، قومی ائیرلائنز نے طیاروں کی کمی اور بڑھتے ہوئے مالی خسارے کے باعث کویت جانیوالی پروازیں بھی بند کر دیں۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔۔پنجاب حکومت نے نیب کے آگے سر تسلیم خم کر دیا
پی آئی اے ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائنز کے مالی خسارے میں اضافے سمیت آئے روز جہازوں کی کمی کی وجہ سے پی آئی اے انتظامیہ نے لاہور کویت روٹ بند کر دیا۔ تمام ٹریول ایجنٹس کو بھی ٹکٹیں فروخت کرنے سے روک دیا گیا۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ مالی خسارہ ختم ہوتے ہی روٹ کو دوبارہ بھی بحال کیا جا سکتا ہے۔
یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بڑی پابندی ختم کر دی
دوسری جانب اس ساری صورت حال میں کویت میں مقیم پاکستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، اب انہیں کویت اور لاہور کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو دیگر ائیرلائنز کی مدد سے سفر کرنا پڑے گا۔