ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  آئندہ سال کیلئے آن لائن حج رجسٹریشن کا آغاز

  آئندہ سال کیلئے آن لائن حج رجسٹریشن کا آغاز
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:وفاقی حکومت نے آئندہ سال کے حج کے لیے رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج کی سعادت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد اب وزارت کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ سال حج پر جانے کے لیے آن لائن رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے اور صرف وہی افراد حج کے اہل ہوں گے جنہوں نے مقررہ مدت کے دوران اپنی رجسٹریشن مکمل کرائی ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق مطلوبہ تعداد مکمل ہونے پر رجسٹریشن کا عمل بند کر دیا جائے گا، اس لیے خواہشمند افراد کو جلد از جلد اندراج کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رجسٹریشن کے لیے پاسپورٹ کی معیاد نومبر 2027 تک ہونا لازمی قرار دی گئی ہے، جبکہ اس عمل کے دوران عازمین حج سے کسی قسم کی رجسٹریشن فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ رجسٹریشن کروانے والے عازمین بعد ازاں سرکاری یا پرائیویٹ حج اسکیم میں سے کسی ایک کے تحت حج ادا کرنے کے اہل ہوں گے۔

حکام کے مطابق رجسٹریشن کا مقصد حج انتظامات کو بہتر بنانا، عازمین کا درست ڈیٹا مرتب کرنا اور آئندہ حج آپریشن کی بروقت منصوبہ بندی کو یقینی بنانا ہے۔ وزارت مذہبی امور نے تمام خواہشمند افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ شرائط پوری کرتے ہوئے بروقت آن لائن رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ انہیں حج 2027 کے لیے اہل قرار دیا جا سکے۔