ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بادل کہاں کہاں برسیں گے؛ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آگئی

بادل کہاں کہاں برسیں گے؛ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: موسم  گرم رہے گا یا بادل برسیں گے ،  محکمہ موسمیات نے   پیش گوئی کردی 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات موسم کی صورتحال کچھ  یوں ہوگی کہ  ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اورحبس برقرار رہنے کا امکان ہے تاہم کشمیر ، بالائی پنجاب ، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ،  اس دوران خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور با لائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی توقع ہے ،

 آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 47، دادو، سبی 46، دالبندین، خیرپور، نوکنڈی اور موہنجو داڑو میں 45ڈگری  رہا ہے 

 محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ سوموار کے روز موسم کی صورتحال  کچھ  یوں ہوگی ،اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، ۔ Prob:55%  چانس ہیں 

   صوبہ خیبر پختونخواہ  کے بیشتر ا ضلاع میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے  ۔ دیر، سوات ،ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، مالاکنڈ ، شانگلہ،کوہستان، باجوڑ، کرم،خیبر اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے 

 صوبہ پنجاب  کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے  ۔تاہم مری، گلیات ،راولپنڈی ، اٹک، تلاگنگ، چکوال، جہلم، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،شیخوپورہ،قصور،اوکاڑہ ،چینوٹ ،فیصل آباد،ساہیوال،جھنگ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے  ۔ اس دوران ملتان،بہاولپور،بہاولنگر،ڈی جی خان اور گردونواح میں آندھی/جھکڑ چلنے کی توقع ہے 

صوبہ بلوچستان کے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی/مشرقی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان  ہے ۔ اس دوران تیز /گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے ۔

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے جبکہ بالائی /وسطی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گر م رہنے کا امکان  ہے 

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ۔ ہے