عدالتی احکامات نظر انداز؛پنجاب حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

عدالتی احکامات نظر انداز؛پنجاب حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے )پنجاب حکومت کی شاہ خرچیاں،سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود 46 نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت نے عدالت احکامات کو نظرانداز کرتے ہوئےوزرا ،مشیروں کو خوشخبری سنادی،سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود 46 نئی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی،وزرا ،مشیروں اور پولیٹیکل اسٹنٹ کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری ہو گی،19 کروڑ روپے مالیت کی نئی 46 گاڑیاں پارلیمنٹرین کو دیں جائیں گیں،پنجاب حکومت نے نئے ماڈل کی گاڑیاں خریدنے کی باقاعدہ منظوری دے دی۔

مزید پڑھئے: پنجاب حکومت کا وزرا ء کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے پرغور

ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ گاڑیاں نئے مالی سال کا آغاز ہوتے ہی خریدی جائیں گیں،نئے ماڈل کی 1800 سی سی ٹویٹا کرولا وزیروں و مشیروں کے سپرد ہوں گیں ۔

واضح رہے کہ قبل ازیں  پنجاب حکومت نے 46 نئی گاڑیاں خریدنے کی تجویزپر غور شروع کرتے عدالت سے گاڑیوں کی خریداری پر پابندی اٹھانے کے لئے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہےرواں سال فروری میں  حکومت نے افسروں کو گاڑیاں دینے کی نئی پالیسی تیار  کی تھی،نئی پالیسی کے تحت اب گریڈ بیس کے او ایس ڈی افسر کو گاڑی دی جائے گی۔

محکمہ کے سیکرٹری کو دو گاڑیاں ملیں گی، سیکرٹریز کو ایک گاڑی دفتری استعمال اور ایک ٹور کے لئے دی جائے گی ، ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری کو بھی ایک ہزار سی سی گاڑی ملے گی،سیکشن آفیسر کو اضافی ہونے کی صورت میں گاڑی دی جائے گی، اگر پول میں گاڑی نہیں ہوگی تو سیکشن آفیسر کو گاڑی نہیں ملے گی،  محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے پالیسی منظوری کے لئے ارسال کر دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer