ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا وزرا ء کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے پرغور

پنجاب حکومت کا وزرا ء کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے پرغور
کیپشن: new cars
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پنجاب حکومت کی جانب سے خریدی گئی نئی گاڑیاں تمام وزرا ءکو دی جائیں گی۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 46 نئی گاڑیاں خریدنے کی تجویزپر غور شروع کر دیا ہے، پنجاب حکومت نے عدالت سے گاڑیوں کی خریداری پر پابندی اٹھانے کے لئے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں  حکومت نے افسروں کو گاڑیاں دینے کی نئی پالیسی تیار  کی تھی،نئی پالیسی کے تحت اب گریڈ بیس کے او ایس ڈی افسر کو گاڑی دی جائے گی، محکمہ کے سیکرٹری کو دو گاڑیاں ملیں گی، سیکرٹریز کو ایک گاڑی دفتری استعمال اور ایک ٹور کے لئے دی جائے گی ، ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری کو بھی ایک ہزار سی سی گاڑی ملے گی۔

سیکشن آفیسر کو اضافی ہونے کی صورت میں گاڑی دی جائے گی، اگر پول میں گاڑی نہیں ہوگی تو سیکشن آفیسر کو گاڑی نہیں ملے گی،  محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے پالیسی منظوری کے لئے ارسال کر دی۔

  یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر رکھی ہے، پنجاب حکومت عدالت سے اجازت لے کر یہ نئی گاڑیاں خریدے گی، پنجاب حکومت نے اس سے قبل بھی 77 نئی گاڑیاں خریدنے سمری 29 مارچ کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے محکمہ خزانہ کو بھجوائی تھی۔ 

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے گاڑیاں خریدنے کو صرف محکمانہ تجویز قرار دیا تھا، شہباز گل کا موقف تھا کہ کئی محکموں نے درخواست کی جسے مسترد کیا گیا تھا،وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نئی گاڑیوں کے فیصلے کو تجویز کہا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ گاڑیاں خریدنے کی تجویز آئی تھی جسے مسترد کیا گیا تھا تاہم اب منظر عام پر آنے والی دستاویزات نے پنجاب اور وفاق کے ترجمانوں کی نفی کردی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer