مریم نواز کی پریس کانفرنس، وزیراطلاعات کا ردعمل سامنے آگیا

مریم نواز کی پریس کانفرنس، وزیراطلاعات کا ردعمل سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام علی بخاری کہتے مریم بی بی کی پریس کانفرنس فرسٹریشن اور بد حواسی کی عکاس ہے، مریم نواز اور حمزہ شہباز کے مابین تخت کی جنگ واضح ہوگئی۔

مریم نواز کی پریس کانفرنس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراطلاعات صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے اپنی پریس کانفرنس کے ذریعے تجسس پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی، انہوں نے کہا کہ دوسروں پر تنقید ضرور کریں لیکن اپنی کرپشن کا حساب بھی دیں، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے بارے میں تحقیر آمیز گفتگو قابل مذمت ہے، مریم بتائیں کہ ان کے دونوں بھائی کب آ کر اپنی کرپشن کا حساب دینگے۔  

سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ بڑے بڑے دعوؤں سے پہلے اپنے خاندان کا بیانیہ تو ایک کرلیں، میڈیا سے ہمدردی خاندانی اختلافات چھپانے کی کوشش ہے، اس پریس کانفرنس نے نواز لیگ کی تقسیم کی بنیاد رکھ دی ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان جس کا نام ہے اسے بلیک میل نہیں کیا جاسکتا، کوئی کوشش احتساب کے عمل کو روک نہیں سکتی۔