شریف خاندان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے

شریف خاندان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شریف خاندان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے،  مریم نواز نے  شہباز شریف کی میثاق معیشت کی تجویز کو مسترد کردیا۔کہا  شہباز شریف کی اپنی رائے ہے میری اپنی رائے ہے، انہوں نے کہا میرے نزدیک میثاق معیشت مذاق معیشت ہے۔

میثاق جمہوریت مذاق جمہوریت ہے۔  مریم نواز نےشہبازشریف کےمیثاق معیشت کی مخالفت کردی۔ عوام کےحقوق کےلیےآخری حد تک جانےکااعلان۔کہتی ہیں عمران خان کی گرتی ساکھ کوسہارادینےوالاعوام کی عدالت میں مجرم ہوگا۔ میاں صاحب چاہتے ہیں اپوزیشن کسی قسم کی کمزوری نہ دکھائے۔ملک کی خاطرمیاں صاحب انتہائی صبرسےکام لےرہےہیں۔ پاکستان مصرہے نہ میاں صاحب کو مرسی بننے دیں گے۔ میاں صاحب کاعلاج پاکستان میں ہوسکتا ہے لیکن ڈاکٹرزدباؤ میں ہیں

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف " ووٹ کو عزت دو" کی سزا بھگت رہے ہیں۔وہ سیاسی قیدی ہیں۔کروڑوں عوام انکے ساتھ ہیں۔ میاں صاحب کے علاج میں شاید سال لگ جائیں۔ خدا نخواستہ انہیں کچھ ہواتو ذمہ دار سب ہونگے۔ مریم نواز نے میاں صاحب کی صحت کا مقدمہ عوام کے سامنے رکھ دیا۔میاں صاحب کی بڑی شریان 90 فیصد بند ہے۔تین ہارٹ اٹیک ہوچکے۔

تیسرا ہارٹ اٹیک اڈیالہ جیل میں ہوا۔ ہمیں لاعلم رکھا گیا۔انہیں ایک اور بائی پاس کی اشد ضرور ت ہے۔ عدالت کےسامنے تمام رپورٹس موجود تھیں پتہ نہیں کیوں ضمانت نہیں ہوسکی۔میاں صاحب سے ملاقاتیں روک دی گئی ہیں مگر وہ سلاخوں کےپیچھے رہ کر بھی کامیا ب ہے۔ ان پر کرپشن ثابت نہیں ہوسکی۔

Shazia Bashir

Content Writer