ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا 5 اگست کو مینارِ پاکستان میں جلسے کی اجازت کے لیے درخواست

پی ٹی آئی کا 5 اگست کو مینارِ پاکستان میں جلسے کی اجازت کے لیے درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 5 اگست کو لاہور کے مینارِ پاکستان میں جلسہ کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کرا دی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی درخواست میں شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک جلسے کی اجازت دینے یا متبادل مناسب مقام فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کا مؤقف ہے کہ آئین کے تحت پرامن اجتماع اس کا بنیادی حق ہے اور جلسے کے دوران تمام قانونی تقاضوں اور ایس او پیز پر مکمل عمل کیا جائے گا۔

یہ درخواست پی ٹی آئی لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔