سٹی 42: رائیونڈ لاہور روڈ پر بحریہ آرچرڈ گیٹ نمبر ایک کے قریب وین الٹ گئی ،حادثے میں 6افراد شدیدزخمی،ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق رائیونڈ لاہور روڈ پر بحریہ آرچرڈ گیٹ نمبر ایک کے قریب وین الٹنے سے خاتون سمیت چھ افراد شدیدزخمی ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونیوالوں کو قریب موجود رائیونڈ انڈس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔رائیونڈ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔