سٹی42:تعلیمی نظام کو بہتر کرنے کرنے کیلئے حکومت نے اہم فیصلے کرلئے۔
گلبرگ میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے آفس میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت منعقدہ نیشنل کریکولم کونسل کے تیسرے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔ اجلاس میں تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز موجود تھے اور نیشنل کریکولم کے حوالے تمام پہلوئوں کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب کی جانب سے کریکولم کے حوالے سے تمام تجاویز وفاق کو بھیجی جا چکی ہیں۔
ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ ہمیں ہمارے طلباءکے حق میں بہتر سے بہتر فیصلے کرنا ہیں۔ انکا مزید کہناتھاکہ پرائمری سطح پر میڈیم آف انسٹرکشن اردو میں ہونے سے ہمارے طلباءکے بنیادی نظریات بہتر بنانے میں مدد ملے گی،پرائمری سطح پر انگریزی کو بطور زبان پڑھایا جاتا رہے گا، یکساں نظام تعلیم کا نفاذ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
دوسری جانب پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت امتحانی اور پیپرمارکنگ معاوضوں کی ادائیگیوں کا معاملے میں بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے۔پنجاب آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سی ای او ایجوکیشن لاہور سے ادائیگیوں میں تاخیر کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔جس کے بعدپنجاب ایگزامینیشن کمیشن کی طرف سے گزشتہ ماہ امتحانی معاوضہ جات کی ادائیگیوں کیلئے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو چیک جاری کئے تھے۔ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے ایک ماہ کے اندر اساتذہ کو معاوضوں کی ادائیگی کا حکم دیا تھا۔
واضح رہے تین روز قبل پنجاب آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن لاہور نے اساتذہ کو معاوضوں کی عدم ادائیگی پر سی ای او ایجوکیشن لاہور کو تحریری طورپرآگاہ کیا۔سی ای او ایجوکیشن نے امتحانی کلسٹر سربراہان کو اساتذہ کو معاوضوں کی ادائیگی کیلئے چیک وصول کرنے کیلئے طلب کر لیا گیاہے۔صدر پنجاب آئی ٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن لاہور محمدعمران کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو پیک امتحانی معاوضوں کی فوری ادائیگی کیلئے اقدامات کرنے پر سی ای او ایجوکیشن لاہور کے شکرگزار ہیں،انہوں نے کہا کہ ادائیگی میں تاخیر کو نوٹس لے کر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے