پنجاب یونیورسٹی کا آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ

 پنجاب یونیورسٹی کا آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نیو کیمپس (اکمل سومرو) پنجاب یونیورسٹی کا آن لائن امتحانات لینے کا فیصلہ، امیدوار بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کے امتحانات میں شرکت کیلئے 24 جولائی تک اپنا لاگ ان حاصل کر سکتے ہیں۔

  پنجاب یونیورسٹی نے گریجوایشن کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے، یونیورسٹی حکام کے مطابق بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کا آن لائن امتحان 5 اگست سے شروع ہوگا،  آن لائن امتحانات پانچ اگست سے 20 اگست تک جاری رہیں گے۔ شعبہ امتحانات نے امیدواروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ امیدوار 24 جولائی تک ای میل آئی ڈی کے تحت امتحانی لاگ ان حاصل کر سکتے ہیں، مصدقہ ای میل ایڈریس رکھنے والے امیدوار ہی امتحان میں شرکت کر سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات 24 جولائی کے بعد امیدوار کا ای میل ایڈریس تبدیل نہیں کرے گا، آن لائن امتحانات کے حوالے سے تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئی ہیں۔

 

علاوہ ازیں  پنجاب یونیورسٹی نے طلبا کو ریلیف پیکج دینے کا اعلان کردیا، طلبا کی میڈیکل فیس، ٹرانسپورٹ فیس اور لائبریری فیس ختم کردی گئی، آن لائن کلاسز کے دوران طلباسے صرف ٹیوشن فیس وصول کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق  پنجاب یونیورسٹی نے ایم فل و پی ایچ ڈی سکالرز کیلئے یونیورسٹی کھولنے کا شیڈول جاری کردیا، یونیورسٹی میں فیس ماسک اور دستانوں کے بغیر طلبا کے داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ ہر ڈیپارٹمنٹ میں سینیٹائزر اور ہینڈ واش کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

واضح رہےکہ 15 مارچ کو لاہور میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد پنجاب حکومت نے عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے24 مارچ کو  لاہور سمیت پنجاب بھر میں 14 روز کیلئے لاک ڈاؤن نافذکیاتھاجس میں کورونا کیسز بڑھنے کے باعث حکومت کی جانب سے مرحلہ وار توسیع کی گئی، کورونا کے باعث 24 مارچ سے پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے، سینما گھر ، شادی ہالز بند ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer