بھارت میں گاڑی پہاڑ سے نیچے گر گئی، 5افراد ہلاک

Utrakhand road accident, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کے علاقے مسوری میں ایک گاڑی پہاڑ سے نیچے گرنے کے باعث 5افراد ہلاک ہوگئے.

مقامی پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز چوناکھل جھاڑیپانی روڈ پر مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا 5 بجے طالبعلوں کے ایک گروپ کو تفریحی دورے پر لے جانے والی ایک گاڑی بے قابو ہو کر پہاڑ سے نیچے گر گئی ۔ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں 4 لڑکوں اور دو لڑکیوں سمیت کل 6 افراد سوار تھے جن میں سے 5 کی موت ہو گئی اور ایک لڑکی شدید زخمی ہے۔

 مسوری فائر سروس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بچا کا کام شروع کرتے ہوئے زخمی اور ہلاک ہونے والوں کو مسوری کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

مسوری پولیس حادثے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے۔