برازیل میں طوفانی بارشوں سے تباہی،ہلاکتوں کی تعداد39ہوگئی

برازیل میں طوفانی بارشوں سے تباہی،ہلاکتوں کی تعداد39ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : برازیل میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی، جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈوسل اور اطراف میں مختلف حادثات میں 39 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب نے کئی قصبوں، سڑکوں اور پلوں کو تباہ کردیا ۔سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں، ایک ڈیم ٹوٹ چکا ہے جب کہ دوسرا ڈیم بھی ٹوٹنے کا خدشہ ہے۔

حکام نے ڈیم کے آس پاس رہنے والے لوگوں کو نقل مکانی کا حکم دیا ہے۔ جس کے بعد سینکڑوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ستر سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔