نیپالی کرنسی نوٹ  پر بھارت نے تنازعہ کھڑا کر دیا

Nipal new currency note, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نیپالی کرنسی نوٹ  پر بھارت نے تنازعہ کھڑا کر دیا۔

کرنسی نوٹ پر پرنٹ کی گئی تصویر میں جو علاقہ دکھایا گیا ہے اس کے متعلق بھارت کا دعوی ہے کہ یہ اس کا علاقہ ہے۔ نیپال کے نئے کرنسی نوٹ پر بھارت تلملا اٹھا ہے اور نیپال بھارت تعلقات میں کشیدگی آ گئی ہے۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حال ہی میں نیپال کی جانب سے 100 روپے کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے ہیں۔ اس کرنسی نوٹ پر بھارت کی جانب سے اعتراض اور شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سو روپے کے  اس نوٹ پر بھارتی علاقے اور کالا پانی جیسا متنازعہ علاقہ بھی دکھایا گیا ہے۔

چار سال پہلے  2020 میں نیپال کی جانب سے ملک کا نیا نقشہ جاری کیا گیا تھا جس میں اہم اسٹرٹیجک علاقے لیپو لیک، کالاپانی، لیمپیادھورا کو آئینی طور پر اپنا حصہ قرار دیا تھا۔

نیپال کے وزیراعظم پشپاکمال دھال کی جانب سے زیر صدارت میٹنگ میں کرنسی نوٹ جاری کرنے کی منظوری گئی تھی۔ حکومتی ترجمان ریکھا شرما کے مطابق کابینہ کی جانب سے 100 روپے کی کرنسی نوٹ کے دوبارہ ڈیزائن کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ کرنسی نوٹ کے پچھلی طرف  پر موجود میپ کو تبدیل کر کے دوسرا میپ شامل کیا گیا ہے۔