ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی اقتصادی فورم: وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے

عالمی اقتصادی فورم: وزیرِاعظم اور فیلڈ مارشل عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عالمی رہنماؤں کی توجہ کا مرکز بن گئے، جہاں ان کی متعدد اہم عالمی شخصیات سے غیر رسمی اور خوشگوار ملاقاتیں ہوئیں۔

ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی اعلیٰ قیادت کی بھرپور سفارتی سرگرمیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر فورم میں شریک عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتوں کے دوران خاصی توجہ کا مرکز بنے رہے، جہاں گرمجوشی اور مسکراہٹوں کے تبادلے بھی دیکھنے میں آئے۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ملاقات آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو اور سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ہوئی۔ ان ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ورلڈ اکنامک فورم میں خصوصی خطاب میں بھی شرکت کی۔