ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرانے کی ساڑھے تین سالہ کوششیں کی تفصیلات سامنے آگئیں

بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرانے کی ساڑھے تین سالہ کوششیں کی تفصیلات سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احتشام کیانی : پی ٹی اے کی جانب سے بانی پاکستان تحریکِ انصاف کے ایکس (Twitter) اکاؤنٹ کو بند کروانے کے لیے حکومت کی ساڑھے تین سال سے جاری درخواستوں کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق پی ٹی اے نے متعدد بار ایکس کو خطوط لکھے، مگر کمپنی نے درخواستیں مسترد یا جزوی طور پر منظور کیں۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے 21 اگست 2022 کو بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کو بند کرنے کے لیے ایکس کو خط لکھا تھا، تاہم اس درخواست پر کمپنی نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ بعد ازاں 18 اپریل 2024 کو توشہ خانہ، سائفر اور عدت کیس کے حوالہ جات دیتے ہوئے ایک بار پھر اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کی گئی، لیکن اس پر بھی ایکس نے کوئی عملدرآمد نہیں کیا۔

اسی سلسلے میں 27 نومبر 2025 کو بانی کی 47 ٹویٹس بلاک کرنے کے لیے ایکس کو خط لکھا گیا۔ اس درخواست پر ایکس نے ساڑھے تین سال میں تیسری بار پی ٹی اے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے صرف ایک ٹویٹ بلاک کی جبکہ باقی 46 ٹویٹس بلاک نہیں کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی اتھارٹی کے ساتھ رجسٹر کرنے کی ہدایت بھی کی تاہم کمپنیوں نے نہ تو رجسٹریشن کروائی اور نہ ہی پاکستان میں کوئی فوکل پرسن مقرر کیا۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا کمپنیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے ممالک میں رجسٹرڈ ہیں اور دوسرے ممالک کے قوانین کی پابند نہیں سمجھتیں، اسی وجہ سے وہ پاکستان کی شکایات کو اپنے قوانین کے مطابق دیکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں پی ٹی اے کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی تھی۔