ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: گجومتہ کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی

لاہور: گجومتہ کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے علاقے گجومتہ کے قریب ایک گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگ گئی، تاہم ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کے باعث بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گجومتہ کے قریب واقع شان گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس سے فیکٹری کے عملے اور اطراف کے علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ ہی دیر میں آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ فیکٹری میں ہونے والے مالی نقصان کا تخمینہ بھی لگایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب لاہور کے کینال روڈ پر ریسکیو ایمبولینس کا ٹائر پھٹنے کے باعث حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایمبولینس بے قابو ہو کر نہر میں جا گری۔حادثے کے نتیجے میں ایمبولینس ڈرائیور اور میڈیکل ٹیکنیشن معمولی زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے نہر سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔