ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج 2026 کیلئے پاکستانی خدام الحجاج کی عالمی معیار کی جدید تربیت مکمل

حج 2026 کیلئے پاکستانی خدام الحجاج کی عالمی معیار کی جدید تربیت مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کو پاکستانی عازمین کے لیے سہل بنانے کی جانب قدم اٹھاتے ہوئے انڈونیشیا، ترکیہ اور ملائیشیا کی طرز پر بین الاقوامی بہترین روایات پر مبنی ’خدام الحجاج‘ کی 10 روزہ جدید تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔

اتوار کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق پہلی مرتبہ پاکستانی خدام کو محض روایتی بریفنگ کے بجائے سروے آف پاکستان کے تیار کردہ ڈیجیٹل میپس، ریسکیو 1122 کی لائف سیونگ مہارتوں اور اسلام آباد پولیس کے کراؤڈ مینجمنٹ ماڈیولز کے ذریعے لیس کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد عازمینِ حج کو مکہ، مدینہ اور مشاہیر (منیٰ، مزدلفہ، عرفات) میں کسی بھی مشکل کے وقت فوری اور پیشہ ورانہ مدد فراہم کرنا ہے۔ حج آپریشن شروع ہونے سے قبل خدام الحجاج کی سپیشلائزڈ ٹریننگ ہوگی۔

  کوآرڈینیٹر مکہ و خدام الحجاج ذوالفقار خان نے بتایا کہ اس بار ہم نے عالمی معیار کا مطالعہ کر کے ٹریننگ ماڈیولز ترتیب دیے ہیں، ہم نے سروے آف پاکستان کے ماہرین کو مدعو کر کے اپنے خدام کو ڈیجیٹل میپ ریڈنگ سکھائی ہے تاکہ وہ سمارٹ فونز اور پاور پوائنٹ میپس کے ذریعے حاجیوں کی درست رہنمائی کر سکیں۔

  10 دن کی اس تربیت میں پہلی بار ریسکیو 1122 کے ذریعے سی پی آر اور ایمرجنسی طبی امداد کی ’موک ایکسرسائزز‘ کروائی گئی ہیں، اُن کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے، ایک مشترکہ تربیت جو کہ مکمل ہو چکی ہے جبکہ دوسری ‘فنکشنل لیول کی ‘سپیشلائزڈ ٹریننگ حج آپریشن سے قبل مکمل کر لی جائے گی ۔