جیل بھرو تحریک کے حوالے سے عمران خان کا اہم ویڈیو پیغام

جیل بھرو تحریک کے حوالے سے عمران خان کا اہم ویڈیو پیغام
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے جیل بھرو تحریک کو جہاد قرار دیدیا۔ 

جیل بھرو تحریک کے آغاز سے قبل عمران خان نے ویڈیو پیغام  جاری کردیا، عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانیوں سے اپیل کر رہا ہوں کہ حقیقی آزادی کیلئے جیل بھرو تحریک میں شامل ہوں۔

جیل بھرو تحریک کے حوالے سے عمران خان نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا ہے کہ یہ تحریک آپ کو خوشحال پاکستان اور آزاد پاکستان کی طرف لے کر جائے گی۔

پاکستان تحریک انصاف نے جیل بھرو تحریک کو میگا سیاسی پاور شو بنانے کا فیصلہ کرلیا، تحریک کا آغاز آج لاہور سے ہوگا، پی ٹی آئی رہنما شاہراہ قائداعظم چیئرنگ کراس پر گرفتاری پیش کریں گے۔ 

سابق گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ، سینیٹر ولید اقبال، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس آج گرفتاری دیں گے۔محمد خان مدنی،فواد رسول بھلر سمیت 200 کارکن بھی گرفتاری دیں گے۔