ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چلاس اور مضافات میں دوسرے روز بھی بارش ، سردی میں اضافہ

چلاس اور مضافات میں دوسرے روز بھی بارش ، سردی میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سمیع اللہ :چلاس اور گردونواح میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔

 چلاس کے علاوہ داریل، تانگیر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں بھی بارش کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو گئے ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

ضلع دیامر کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا ہے۔بابوسر ٹاپ، نانگا پربت، تھور ٹاپ اور بٹوگاہ ٹاپ میں ہونے والی برفباری سے پہاڑی سلسلے سفید چادر اوڑھ گئے ہیں۔

برفباری کے باعث ایک جانب سیاحتی مقامات کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے، تاہم دوسری جانب مقامی رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ کئی علاقوں میں رابطہ سڑکیں منقطع ہو گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق رات گئے بارش کے باعث شاہراہِ قراقرم گندلو کے مقام پرچلاس تا گلگت سیکشن ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ شاہراہِ قراقرم کی بحالی کا کام تاحال شروع نہیں کیا جا سکا ہے۔

انتظامیہ نے بارشوں کے باعث شاہراہِ قراقرم کے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے خطرےسے خبردار کرتے ہوئے مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔