ویکسین ٹرائلز اور جدید میڈیکل تحقیق کیلئے انقلابی اقدام

UHS vaccine
کیپشن: Rearch center
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)چینی کمپنی کے تعاون سے قائم سلک روڈ کلینیکل ریسرچ سنٹر کا وزیر صحت یاسمین راشد نے افتتاح کر دیا۔
 تفصیلات کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں "سلک روڈ کلینکل ریسرچ سینٹر"کا افتتاح کیا۔ 2400مربع فٹ پر بننے والے ریسرچ سینٹر کی تعمیر کیلئے چین کی ذیفائی لونگ کام بائیو فارماسیوٹیکل کمپنی نے سرمایہ فراہم کیا۔ 30ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سینٹر کو ویکسین ٹرائلز اور جدید میڈیکل تحقیق کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

اس موقع پر یاسمین راشد  کا کہنا تھا کہ ہرمیڈیکل یونیورسٹی کا فرض ہے کہ وہ لوکل مسائل کے حوالے سے ریسرچ کرے اور ان کا حل نکالے،یو ایچ ایس ویکسین ٹرائل کے فوکل پرسن ڈاکٹر شاہ نور اظہر نے بریفنگ میں بتایا کہ انڈسٹری کے ساتھ اشتراک عمل کے 20معاہدے کیے گئے، یو ایچ ایس بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین تصدق حسین جیلانی نے ریسرچ سینٹر کے قیام کو تحقیقی میدان میں یونیورسٹی کیلئے ایک بڑا چیلنج قرار دیا۔

وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کہا یو ایچ ایس مورثی بیماریوں کے علاج کے حوالے سے جین ایڈیٹنگ میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے،تقریب میں چینی ماہرین کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔ وزیر صحت نے چینی ماہرین اور نمایاں خدمات انجام دینے والے ملازمین میں شیلڈزبھی تقسیم کیں۔اس موقع پر وزیر صحت نے یونیورسٹی سوینیئر شاپ کا بھی افتتاح کیا۔