تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ مراد راس نے بتادیا

تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ مراد راس نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)وحدت روڈ پر واقع قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں کرسمس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس اور صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور اعجاز اگسٹن نے کرسمس کا کیک کاٹااور دنیا بھر میں مقیم مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔
 
تفصیلات کے مطابق تقریب میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے اساتذہ و فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا، موجودہ حالات میں سب سے اہم ہم سب کی زندگیاں ہیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام پاکستانیوں کی خوشیوں کو بھرپور انداز سے منانے میں یقین رکھتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ کورونا کے باعث طلبہ کا بہت تعلیمی نقصان ہوچکا ہے، آئندہ سال گرمیوں کی چھٹیاں کم کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ سکول کھولنے کا فیصلہ 30 دسمبر کے اجلاس میں کریں گے،میری ذاتی رائے میں سکول کھول دیئےجانے چاہییں۔صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن کا کہنا تھا،پنجاب حکومت کی جانب سے کرسمس کے موقع پر اقلیتوں کو ملنے والی رقم 2 کروڑ سے بڑھا کر 6 کروڑ کر دی گئی ہے،اس پرحکومت کے شکر گزار ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer