(سٹی42) وزیراعظم عمران خان کا پنجاب حکومت کی 100 روزہ کارکردگی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ صوبائی وزیر خزانہ کی پریزنٹیشن عمدہ تھی، ماضی میں جنوبی پنجاب کا فنڈز بھی دوسری جگہوں پر خرچ کیا گیا، مجھے پتہ ہے سب کا دل کر رہا ہے جلسہ کرنے کو ، میرا بھی دل کر رہا ہے جلسہ کرنے کا، سابق حکومت مزدوروں کا فنڈ بھی ہڑپ کرگئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنی غلطیوں سے ہی سیکھ کر آگے بڑھا جاسکتا ہے، پنجاب کے بجٹ کی منصفانہ تقسیم ہوگی، انصاف کمزور انسان کو چاہیے جب انصاف نہیں ملتا تو انتشار پھیلتا ہے، پنجاب کا آدھا بجٹ لاہور پر خرچ کر دیا گیاہے لاہور میں وہ مسلئے آرہے ہیں جو زندگیوں کیلئے خطرہ ہیں، مجھے سمجھ نہیں آتی لوگوں نے ایسے حکمران کو برداشت کیسے کیا۔ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، بلوچستان میں بھی احساس محرومی ہے، دیگر علاقوں سے لوگ لاہور آنا شروع ہوگئے ہیں۔
جب کرپشن ہوتی ہےتو نقصان قوم کو ہوتا ہے،پولیس کو غیر سیاسی بنائیں گے جس کی عوام عزت کریں گے، سب کچھ مان سکتے ہیں، احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، پاکستان کو وہ ملک بنانا ہے جہاں اقلیتوں کو برابرحقوق ملیں گے، ایگری کلچر ریفارم بہت ضروری ہے، چھوٹے کسان کو اوپر لیکر آنا ہے۔
واضح رہے وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے، جہاں اپٹما کی تقریب سےوزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے نکل چکاہے، ٹیکسٹائل انڈسٹریز کے لئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں، ہم اپنی انڈسٹر یز کو سہولیات فراہم کریں گے، بند صنعتوں کو چلانے کے لئے ٹیکس ری فنڈ کئے جا ئیں گے،ملک میں معاشی حالات کو بہتر کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں پیسہ نہیں بنے گا تو حالات بہتر نہیں ہوں گے، چین ہمارے سامنے زندہ مثال ہے، 70سال میں چین نے 17کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، آج تک ہم نے پیسے لے کرلوگوں کی جنگیں لڑیں،پاکستان میں پیسہ آرہا ہے اس میں کوئی شرط نہیں، قوم کا لیڈر کسی سے پیسہ مانگتا رہےتو عزت کم ہوجاتی ہے، لیڈر کا یہ کام نہیں ہوتا کہ وہ دنیا سے بھیگ مانگتا رہے، تعریف کرنے پر گوہر اعجاز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان لاہور آمد پرحکومت کی مرکزی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیراعظم کو کارکردگی پر ویڈیو پریزنٹیشن پیش کی، وزیراعظم کی آمد کے پیش نظر زمان پارک رہائش گاہ کے باہر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کابینہ کے دیگر اراکین بھی ملاقات کریں گے۔
مزیدویڈیوز کیلئے لنک پر کلک کریں: https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw/videos