ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا پورٹل کریش کرگیا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا پورٹل کریش کرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا پورٹل کریش کرگیا.

سٹی 42: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سٹوڈنٹ پورٹل پر اسائمنٹس جمع کروانے اور ٹیوٹرز کے  لیے چیک کرنے کی آخری تاریخ تھی ۔ پورٹل  کی خرابی کی وجہ سے طلبا اور ٹیوٹرز پریشانی کا شکار ہوگئے ۔ 

سٹوڈنٹس پورٹل پر کاونٹ ڈاؤن جاری تھا اور ٹیوٹرز  اسائنمنٹس چیک کرنے  میں مشکلات کا شکار تھے۔

شکایات کے بعد  یونیورسٹی  نے   اسائنمنٹس جمع کروانے اور اساتذہ  کو چیک کرنے کی ڈیڈ لائن بڑھا دی ۔  اب  طلبا اور ٹیوٹرز 31 اگست تک اپنا کام مکمل کرسکیں گے ۔ 

واضح رہے  آج رات 11 بجے تک کی ڈیڈ لائن تھی جس میں طلبا نے اسائنمنٹس جمع کروانی اور ٹیوٹرز نے مارکنگ کرنی تھی ۔ اس سے قبل ٹیوٹرز کو کم از کم ایک ہفتہ کا وقت دیا جاتا تھا مگر اس بار ایسا نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے پورٹل پر ٹریفک زیادہ ہونے کے باعث پورٹل کریش کرگیا ۔