ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ربیع الاول کے 71 جلوسوں کی سکیورٹی اور انتظامات حتمی، ہزاروں اہلکار تعینات

ربیع الاول کے 71 جلوسوں کی سکیورٹی اور انتظامات حتمی، ہزاروں اہلکار تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل: ربیع الاول کے جلوسوں اور سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، شہر میں 11 ربیع الاول کو 19 جبکہ 12 ربیع الاول کو 52 جلوس نکالے جائیں گے۔

مختلف کیٹیگریز کے مجموعی طور پر 71 جلوس برآمد ہوں گے، جن کے روٹس پر پیچ ورک اور اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام جاری ہے، جبکہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے لائٹنگ اور تزئین و آرائش کے انتظامات کیے جائیں گے۔

اہم شاہراہوں اور عمارات کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا پولیس، ٹریفک پولیس، ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں جبکہ عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر کنٹرول روم بھی فعال رہے گا،  3 ہزار سول ڈیفنس رضاکار ڈیوٹی سرانجام دیں گےعلاوہ ازیں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ایمبولینسز اور موٹر بائیک ایمبولینسز سمیت الرٹ رہیں گی۔

حکام کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری رسپانس یقینی بنایا جائے گا، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ محکموں کو مربوط انتظامات اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں پولیس کی جانب سے بھی تمام تھانوں کی سطح پر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ 11 ربیع الاول کو 5 ہزار جبکہ 12 ربیع الاول کو 7 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔