ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غیر ملکی قیدیوں کی رہائی اور صحت سے متعلق سپریم کورٹ نظرثانی بورڈ کی سماعت

غیر ملکی قیدیوں کی رہائی اور صحت سے متعلق سپریم کورٹ نظرثانی بورڈ کی سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: سپریم کورٹ کے نظرثانی بورڈ نے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی، سزا مکمل ہونے پر وطن واپسی اور صحت کے معاملات سے متعلق سماعت کی، جس میں 31 غیر ملکی قیدی سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں پیش کیے گئے۔

 قیدیوں پر غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے اور سمگلنگ کے الزامات عائد تھے اس معاملے پر سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں نظرثانی بورڈ نے  کی۔ سماعت کے دوران سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کو ان کے متعلقہ ممالک واپس بھجوانے اور علاج سے متعلق کارروائی کی گئی، جبکہ نظرثانی بورڈ نے غیر ملکی قیدیوں کو بہتر خوراک اور طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

پیش کیے گئے قیدیوں میں بھارت، بنگلہ دیش، تنزانیہ سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔