ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی آئی ایس پی آر سے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز کے وفد کی ملاقات

ڈی جی آئی ایس پی آر سے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز کے وفد کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ڈی جی آئی ایس پی آر سے کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (CPNE) کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ 

CPNE کے ایک اعلی سطحی وفد نے کاظم خان کی قیادت میں ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات کی۔  اراکین وفد نے اس موقع پر کہا کہ معرکہ حق کے دوران شاندار کارکردگی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ معرکہ حق کے تمام مراحل کے دوران ISPR نے کلیدی کردار ادا کیا اور ہندوستانی میڈیا کے ہیجان انگیز پروپیگنڈے کے جواب میں بروقت اور معتبر اطلاعات کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ یہ فقید المثال فتح پاکستانی قوم، حکومت پاکستان اور عسکری اداروں کی باہمی اور مربوط حکمت عملی کا ثمر ہے۔  

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں اور انکی ملک بارے مثبت سوچ پاکستان کے روشن مستقبل کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے تمام واقعات کے پیچھے انڈین منفی سوچ اور وسائل کار فرما ہیں۔ پاکستان کی افواج عوام کی تائید سے اس پراکسی جنگ کا قلع قمع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ 

 ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں منفی پروپیگنڈے کے ذریعے عوام میں مایوسی پھیلائی جانے کی مذموم کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی کیونکہ بلوچستان کے  محب وطن اورغیور عوام ان ملک دشمن عناصر اور انکے بیرونی آقاؤں کی ریشاداونیوں سے باخوبی آگاہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا نے پاکستان کو درپیش مسائل اور چیلیجز میں ہمیشہ ایک ذمہ دارانہ اور مثبت  کردار ادا کیا ہے۔ معرکہ حق کے دوران پاکستانی میڈیا نے نہ صرف ذمہ دارانہ اور اعلیٰ صحافتی اقدار کا مظاہرہ کیا بلکہ انڈین میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کا انتہائی مؤثر جواب دیا ۔

آخر میں وفد نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو یادگاری شیلڈ پیش کی ۔