غلطیاں کریں گے لیکن جرم نہیں: فیاض الحسن چوہان

 غلطیاں کریں گے لیکن جرم نہیں: فیاض الحسن چوہان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (نبیل ملک) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی برداشت نہیں ہوتی، ڈاکٹر یاسمین اور آئی جی پنجاب نے ہیلتھ اور پولیس ریفارمز کیلئے مثالی اقدامات کیے، تمام صوبائی وزراء اپنی کارکردگی خود میڈیا کے سامنے لائیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق  8 کلب روڈ جی او آر ون میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے بزدار حکومت کی 2 سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے مختلف پراجیکٹس بتائے۔صوبائی وزیراطلاعات نے کہاکہ ان کی نیوز کانفرنس کا مقصد پنجاب حکومت کی 2 سال کی کارکردگی پر روشنی ڈالنا ہے۔ عمران خان نے کامران خان کو تاریخی انٹرویو دیا، اگر باؤ جی لندن سے نیوز کانفرنس کریں گے تو ان کے ساتھ پرچیوں کا ٹرک موجود ہو گا۔ ہمارا سب سے بڑا کارنامہ کورونا سے نمٹنا ہے۔ ہماری کامیابی کا اعتراف سپریم کورٹ نے بھی کیا۔ مقامی و عالمی میڈیا نے بھی سراہا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے 35 فیصد بجٹ جنوبی پنجاب کو مختص کیا، ہم نے اسے قانون بنا دیا، ہم نے جنوبی پنجاب کا سیکریٹریٹ بحال کرایا، ہم نے جو 2 سال میں کیا پچھلی حکومت نے وہ 10 سال میں بھی نہیں کیا۔ ہمارا سب سے بڑا پراجیکٹ راوی کنارے نیا شہر آباد کرنا ہے، ہم نے اربوں مالیت کے منصوبے کی تکمیل کے لیئے اتھارٹی بنا دی۔ 

انہوں نےکہا کہ لاہور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ زیر زمین پانی محفوظ کرنے کا منصوبہ متعارف کرایا، پنجاب میں مزید 72 لاکھ خاندانوں کو ہیلتھ کارڈز تقسیم کیے جائیں گے، عثمان بزدار نے کورونا سے نمٹنے کیلئے 8 نئی لیب بنائی۔ 

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عثمان بزدار اپنے تمام جائز اختیارات بھرپور استعمال کر رہے ہیں، گندم کی پریکیورمنٹ میں بزدار حکومت نے کھڑکی توڑ کام کیا، وفاقی حکومت نے 5 ہزار ارب روپیہ قرضے کی صورت واپس کیا ہے، ابھی دو سال ہوئے ہیں، ہم گناہ کریں گے، غلطیاں کریں گے لیکن جرم نہیں کریں گے۔

 

Sughra Afzal

Content Writer