ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے خوشخبری، سعد رفیق کا وزارت ریلوے سنبھالتے ہی بڑا اعلان

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق
کیپشن: Railway Minister Saad Rafique
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر ریلوے سعد رفیق نے عیدکےتین دن کرایوں میں 30فیصد کمی کا اعلان  کردیا ۔وفاقی وزیر نے کہا ہم کام کرنے آئےہیں کسی سے انتقام نہیں لیں گے۔ عمران خان کا سازش والا چورن زیادہ دیر نہیں بکےگا۔

لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹر  پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک و قوم اور اداروں کی خدمت کا موقع ملا، ری اسٹرکچرل ریفارمز کریں گے، چند دن تک ریلوے فعال ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سول ایوی ایشن کی جانکاری لینا شروع کر دی ہے، ایک لمحہ ضائع نہیں کریں گے، کسی سے کوئی انتقام لیں گے اور نہ اتنا وقت ہے، دو باتیں ریلوے کے حوالے سے کروں گا، پنشن اور تنخواہ وقت پر ملے گی، فنڈز کا انتظام کر لیا ہے، عید کے دنوں میں ریلوے کرایوں میں 30 فیصد کمی ہو گی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ زیادہ تر منصوبے چار سال پہلے والی جگہ پر ہیں، نیب نے تباہی مچائی اور ریلوے کو کام نہیں کرنے دیا، پہلے والا ماحول واپس آگیا، سی او ریلوے سینئر افسر تعینات کیا جائے گا، کسی کو ریلوے سے نہیں نکالا جائے گا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے اتنا بڑا چیلنج نہیں، سول ایوی ایشن نیا محکمہ ہے، ریلوے کو سیاست سے الگ رکھنا چاہتا تھا، نالائقی بیڈ گورننس اور تکبر کی وجہ سے عمران خان کو نکالا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 37 ممبران اسمبلی نے عمران خان کو مسترد کیا، کوئی غیر ملکی نہیں، سب پاکستانی ہیں، وہ اپنے آپ کو عقل مند سمجھتے ہیں، بدزبانی کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو انتقام کی چکی میں پیسا، نیوکلئیر اسٹیٹ انتقام کی بنیاد پر نہیں چل سکتا، پچاس سال پرانی زندگی گزار رہے ہیں، ہمیں چور بنانے کی کوشش کی، دائرہ اسلام سے خارج کرانے کی کوشش کی اور اب کہتے ہیں کہ ہم نے غیر ملکی سازش کی۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ کشمیر مودی کی جھولی میں ڈال دیا گیا، ٹرمپ کے ملنے پر کہا کہ آج دوسرا ورلڈ کپ جیتا، مراسلے کو کسی عدالت میں لے جائیں اور ہمارے خلاف استعمال کریں، اس سازش کو بنی گالا میں تیار کیا گیا، اور اس پر جادو ٹونے کا تڑکا لگا ہے۔

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ گھر سے لے کر آئے، ان کی بیچی ہوئی گھڑیاں ان کو چلی گئیں جنہوں نے تحفے میں دیں تھیں، ایک ارب بنی گالا گھر سے وزیراعظم ہاؤس جانے پر خرچ ہوا، گرفتاری کے حق میں نہیں، ایگزیکٹو کا کام ملک چلانا ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor