لاہور کے بیشتر علاقوں میں بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

rain in lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:شہر میں کالی گھٹاؤں کا راج،گرج چمک کیساتھ بارش اور ٹھنڈی ہواﺅں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔
 تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت،گرین ٹاؤن، جوہرٹاؤن، واپڈا ٹاؤن ،ماڈل ٹاؤن،ٹاؤن شپ،باگڑیاں، اقبال ٹاؤن، وحدت روڈ،فیروز پور روڈ،اچھرہ کے اطراف بارش شروع ہو گئی ہے۔رمضان المبارک کے دوران خوشگوار موسم پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور محظوظ ہوتے رہے۔
شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری ریکا رڈ کیا گیا۔تقریباً تین روز سے شہر کا موسم بہت دلفریب ہے موسم کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیشگوئی کر دی تھی۔
دوسری جانب اگر ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تواسلام آباد سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی آج مطلع ابر آلود رہنے آندھی تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع بھی ہے۔
 پنجاب میں خطہ پوٹھوہار، سرگودھا، خوشاب، منڈی بہاﺅالدین میں آندھی/ تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ،نور پورتھل، لیہ ،بھکر ، قصور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، حافظ آباد، گجرات اور ساہیوال میں آندھی تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
 ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان اور ڈی جی خان خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، بونیر، مالاکنڈ، سوات، ایبٹ آباد مانسہرہ، ہری پور، مردان، کوہاٹ، پشاور، کرم، بنوں اور بنوں میں بھی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا۔