پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین پنجاب کی سیاست میں سرگرم

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین پنجاب کی سیاست میں سرگرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین پنجاب کی سیاست میں سرگرم، وفاقی اور صوبائی کابینہ کے اراکین کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین مرکز اور صوبہ میں سرگرم نظر آرہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر وفاقی اور صوبائی کابینہ کے اراکین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جہانگیر ترین نے اپنی رہائش گاہ پر وفاقی وزیر سول ایوی ایشن غلام سرور خان اور صوبائی وزیر انصر مجید خان نیازی سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں سیاسی صورتحال اور حالیہ کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وفاقی اور صوبائی وزراء نے جہانگیر ترین کو اپنی وزارتوں کی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ 

Shazia Bashir

Content Writer