ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جی ایس سی سرکل میں اربوں کے منصوبے خورد برد کی نذر، لیسکو میں ہلچل

جی ایس سی سرکل میں اربوں کے منصوبے خورد برد کی نذر، لیسکو میں ہلچل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا:لیسکو کے گرڈ سسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) سرکل میں اربوں روپے کے منصوبوں میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت پاور ڈویژن نے جی ایس سی سرکل میں مبینہ بے ضابطگیوں، منصوبوں میں غیر معمولی تاخیر اور کروڑوں روپے کے میٹریل کی خردبرد کے الزامات پر باضابطہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

وزارت کی جانب سے لیسکو انتظامیہ کو تمام منصوبوں کا ریکارڈ بھی بھجوا دیا گیا ہے۔وزارت پاور ڈویژن کے احکامات کی روشنی میں لیسکو نے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس کو تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرڈ سٹیشنز کی تعمیر میں تاخیر کے ساتھ ساتھ جی ایس سی سرکل میں سرکاری گاڑیوں کے تیل چوری ہونے کے الزامات پر بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

 وزارت نے لیسکو کو ترجیحی بنیادوں پر تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔