ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یونیفارم پر نیم پلیٹ نہ لگانے والے اہلکاروں پر مقدمات درج کرنے کا حکم

یونیفارم پر نیم پلیٹ نہ لگانے والے اہلکاروں پر مقدمات درج کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: پولیس حکام نے یونیفارم پر نیم پلیٹ نہ لگانے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق رات کے اوقات میں پولیس اہلکار ناکہ بندی کر کے شہریوں کی چیکنگ کرتے نظر آتے ہیں، جس پر بغیر نیم پلیٹ چیکنگ کی متعدد شکایات موصول ہوئیں۔

شکایات کے بعد اعلیٰ حکام نے احکامات جاری کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کینال روڈ پر بغیر نیم پلیٹ لگائے چیکنگ کرنے پر اہلکاروں کو حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ بغیر نیم پلیٹ چیکنگ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے

۔پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کوئی اہلکار بغیر نیم پلیٹ کے چیکنگ کے لیے روکے تو فوری طور پر 15 پر اطلاع دیں۔