ابوبکر ارشد: جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر حافظ محمد ادریس انتقال کر گئے ہیں۔
مرحوم کانماز جنازہ رات 8 بجے بعد نماز عشاء منصورہ میں ادا کیا جائیگا.
مرحوم حافظ محمدادریس کچھ عرصہ سے علیل تھے۔
مرحوم حافظ محمد ادریس جماعت اسلامی کے سینئر اور دیرینہ رہنما تھے اور انہوں نے اپنی پوری زندگی دعوت و اقامت دین کی جدوجہد میں گزاری۔ وہ طویل عرصہ تک جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر کے منصب پر فائز رہے اور تحریکی و تنظیمی حوالے سے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
ان کے انتقال پر جماعت اسلامی کے قائدین اور کارکنان میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ جماعت قیادت نے مرحوم کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔