(ویب ڈیسک)سعودی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ مسجد الحرام کے مؤذن شیخ ابراہیم المدنی انتقال کرگئےہیں۔
حرمین کے ایکس اکاؤنٹ پر شیخ ابراہیم المدنی کی تصویر جاری کی گئی ہے۔
تصویر کے ساتھ بتایا گیا کہ کبھی کبھی وہ مسجدِ الحرام کی ’مکبریہ‘ میں کئی کئی دن بالخصوص رات کے آخری پہر میں عبادت اور اللہ تعالیٰ سے قرب حاصل کرنے میں مشغول رہتے تھے۔
شیخ ابراہیم المدنی کی وفات پر ان کے چاہنے والوں نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔