سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہنگو میں 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن ابوذر فاروق، لیفٹیننٹ شیراز بابر اور 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہید افسران اور جوانوں نے دفاع وطن کے لیے بے مثال جرات و شجاعت کا مظاہرہ کیا۔