ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مجاہد سکواڈ ناکہ شیرا کوٹ کی کارروائی، ممنوعہ ڈور کی سپلائی ناکام، 2 ملزمان گرفتار

 مجاہد سکواڈ ناکہ شیرا کوٹ کی کارروائی، ممنوعہ ڈور کی سپلائی ناکام، 2 ملزمان گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:مجاہد اسکواڈ ناکہ شیرا کوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ ڈور کی سپلائی ناکام بنا دی، دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان مانسہرہ سے لاہور پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے ممنوعہ ڈور کی چرخیاں منتقل کر رہے تھے۔ ناکہ بندی کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کی تلاشی لی گئی تو ملزمان کے قبضے سے 64 سے زائد ممنوعہ ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت جاوید اور سبحان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ شیرا کوٹ کے حوالے کردیا ہے۔