فاران یامین:شہر کا موسم گرم، خشک رہنے کا امکان ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی،ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہوگا۔آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
دوسری جانب ماہرین کہتے ہیں کہ اس سال گرمی کے مہینوں میں کافی گرمی پڑی، برسات میں کافی زیادہ بارشیں ہوئیں اور اب سردی کے مہینوں میں پڑے گی شدید ٹھنڈ، ’لا نینا‘ کی دستک سے موسم پر پڑے گا ْحیران کن اثر، جو سردی کو بڑھائے اور اور ہر شے کو منجمند کر ڈالے گا۔
ماہرینِ موسمیات نےآگاہ کیا ہے کہ گزشتہ اپریل میں ختم ہو جانے والا بحرالکاہل کا موسمیاتی فنامنا لانینا ایک بار پھر تشکیل پا رہا ہے۔
بحرالکاہل میں موسمیاتی عوامل کے اتارچڑھاؤ پر مستقل نظر رکھنے والےکئی ملکوں اور اداروں کے موسمیاتی ماہرین کا تجزیہ ہے کہ آئندہ مہینے اکتوبر سے دسمبر 2025 کے درمیان بحرالکاہل میں ’لا نینا‘ بننے کے 71 فیصد امکانات ہیں۔ ’لا نینا‘ بحرالکاہل کے استوائی حصے میں سمندر سطح کے درجہ حرارت کے ٹھنڈا ہونے کی حالت سے پیدا ہونے والے پیچیدہ موسمیاتی فنامنا کو کہتے ہیں۔ یہ لاطینی زبان کا لفظ ہے جس کے لغت میں معنی "کم عمر بچی" ہیں۔ اس کا اثر پوری دنیا کے موسم پر پڑتا ہے