بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ، گوجرانوالہ میں بھی کیک کاٹا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ملک بھر کی طرح گوجرانوالہ میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور پرجوش جیالوں نے جیے بھٹو کے نعرے لگائے۔

گوجرانوالہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد سٹی سیکرٹریٹ میں کیا گیا، تقریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں جیے بھٹو کے نعرے لگائے اور چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، جیالوں نے ایک دوسرے کو کیک کھلاکر مبارکباد، تقریب میں سینٹرل پنجاب کے نائب صدر چوہدری اختر علی نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں جیالوں نے شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا، تقریب میں سنئیر راہنما میاں اظہر حسن ڈار، سٹی صدر میاں ودودالحسن ڈار اور جنرل سیکرٹری سٹی خالد باجوہ کا کہنا تھا کہ اب ہر گھر میں پاکستان پیپلزپارٹی کا پرچم لہرائے گا اور الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی دو تہائی اکثریت حاصل کرے گی ملک کے وزیراعظم چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔