ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں کنٹینرز لگا کر ریڈ زون کو سیل کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے صوبوں سے بھی پولیس، رینجرز اور ایف سی کے تیس ہزار اہلکار مانگ لیے، ایف سی کے تین ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق اضافی آنسو گیس کے شیل اور آنسو گیس پھینکنے والے ڈرونز بھی منگوائے جائیں گے۔
پولیس نے شہر کے داخلی راستوں پر سیکڑوں کنٹینرز لگانے کے ساتھ خندقیں بھی کھو دی ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں نے اپنے سیاسی مطالبات منوانے کیلئے پنجاب سے وفاق کا رخ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، خلاف ورزی کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔