ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تجوری "یہود و نصاریٰ کے برانڈز" کی گھڑیوں سے بھری نکلی، اتنی گھڑیاں تو توشہ خانہ میں بھی نہیں

TLP Leader, precious watches collection, Saad Rizvi;s stash
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: بظاہر ایک مذہبی شخصیت کی تجوری میں سے مہنگے برانڈز کی  68 گھڑیاں نکلیں۔ ان گھڑیوں میں ہر اُس برانڈ کی گھڑیاں شامل ہیں جنہیں وہ مذہبی رہنما "یہود و نصاری کی کمپنیاں" کہتا ہے۔ یہ انکشاف وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آج اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے متعلق میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب میں کئے۔

ٹی ایل پی کے معاملے پر سوالات کے جواب دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ غزہ کے لیے مارچ کرنے والوں کا ایک بھی مطالبہ غزہ کے لیے نہیں تھا۔ انہتر (69)مہنگے برانڈز کی قیمتی گھڑیاں  ان کی تجوری سے نکلی ہیں جو توشہ خانہ میں بھی نہیں ہیں، ہر اس برانڈ کی گھڑی نکلی ہے جسے یہ کہتے تھے کہ یہ یہود و نصاری کی کمپنیاں ہیں، یہ ان برانڈز کی گھڑیاں تھی جن پر یہ کہتے تھے کہ یہود و نصاری کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ 100 ایسے اکاؤنٹ کی نشاندہی ہوئی ہے جس پر وہ کروڑوں روپے سود  وصول کرتے تھے اور  دوسروں سے یہ کہتے تھے کہ یہ منافع حرام ہے، سودی سسٹم ختم کیا جائے۔ 

 بینک کے منافع کو سود کہنے والے ٹی ایل پی والوں کے ان اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئیں اور کروڑوں روپے سود آیا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے متعلق کہا کہ وہ آج تک لاپتا ہے اس ںے کفن باندھا ہوا تھا۔ اب نہ کفن مل رہا ہے اور نہ کفن باندھنے والا مل رہا ہے۔ طلال چوہدری نے کہا،  خیبر پختون خوا جیسی کم عقل قیادت اور ٹی ایل پی جیسی سوچ والا، پاکستان ان دونوں جیسی منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایک طرف افغانستان ہم پر بمباری کررہا تھا اور دوسری جانب ٹی ایل پی والے مرید کے میں پولیس والوں پر گولیاں پر برسارہے تھے۔  ایسی سیاست کرنے والوں کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں۔

، ٹی ایل پی پر پنجاب حکومت نے جو ریفرنس وفاق کو بھیجا ہے وہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے اس میں ٹی ایل پی کے خلاف کافی شواہد موجود ہیں، اب وفاقی حکومت اس پر کام کررہی ہے۔

سعد رضوی کے گھر سے کیا کچھ نکلا

مریدکے میں پولیس نے سڑک خالی کروانے کے لئے آپریشن کیا تو ٹی ایل پی کا سربراہ سعد رضوی سڑیک پر کھڑے کئے گئے بڑے کینٹینر پر موجود تھا، آپریشن آغاز ہوتے ہی وہ وہاں سے غائب ہو گیا۔ بعد مین قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے اس کے لاہور میں واقع گھر پر چھاپہ کارا اور مکمل تلاشی لی تو اس کی تجوری سے بہت بھاری مقدار میں سونے کے زیورات، انڈین کرنسی، کروڑوں روپے پاکستانی کرنسی، درجنوں مہنگی گھڑیاں اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو  95 کے لگ بھگ بینک اکاؤنٹس کی دستاویزات بھی ملیں۔ اس خزانے کی موجودگی کے متعلق قومی میڈیا میں رپورٹس شائع ہوئیں، اس کے ساتھ ہی پتہ چلا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سعد رضی کے پاس موجود دولے کے انبار کے حصول کے ذرائع معلوم کرنے اور منی لاندرنگ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

ٹی ایل پی  TLP کے سربراہ سعد رضوی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز ان کی لاہور کی رہائش گاہ پر چھاپے کے بعد کیا گیا ہ۔جس میں مبینہ طور پر غیر ملکی کرنسی  بھی برآمد ہوئی تھی۔ غیر ملکی کرنسی میں بھارتی کرنسی بھی تھی۔ چھاپہ صوبائی پولیس، ایف آئی اے اور دیگر اداروں نے مارا۔