سٹی 42: محکمہ موسمیات نے موسم خشک اور چند مقامات پر ہلکی بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے ۔
آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے ۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کے مطابق مٹھی، تربت،لسبیلہ اور چھور میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔
بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہےگا ۔خیبرپختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہےگا ۔ تاہم لا ہور ، گو جرا نوالہ، قصور، شیخو پورہ، او کا ڑہ، فیصل آباد اور سیا لکوٹ میں سموگ چھاۓ رہنے کی توقع ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہےگا ۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہےگا ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے ۔