جنید ریاض : پنجاب میں تعلیمی نصاب میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نویں کے بعد اب گیارہویں جماعت کے نصاب میں نظرِ ثانی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا، یہ اقدام طلبا اور اساتذہ کی شکایات اور مطالبات کے بعد کیا گیا ہے۔
رواں سال دونوں جماعتوں کے لیے نیا نصاب متعارف کرایا گیا تھا، تاہم گیارہویں جماعت کے نصاب میں زائد مواد اور متعدد غلطیوں کے باعث نظرِ ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیکٹا (Punjab Curriculum & Textbook Board) نے نصاب میں کمی کے لیے خصوصی کمیٹیاں پہلے ہی تشکیل دے رکھی ہیں۔
نویں جماعت کے نصاب میں کمی کے حوالے سے ابتدائی سفارشات تیار کر لی گئی ہیں، جبکہ نومبر کے پہلے ہفتے میں سلیبس کم کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے۔