ورلڈکپ کا سنسنی خیز معرکہ: جنوبی افریقا نے انگلینڈکو 229 رنز سے شکست دے دی

ورلڈکپ کا سنسنی خیز معرکہ: جنوبی افریقا نے انگلینڈکو 229 رنز سے شکست دے دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ورلڈکپ کے ایک سنسنی خیز میچ میں جنوبی افریقا نے انگلینڈکو 229 رنز سے شکست دے دی۔ اس شکست کے بعد ورلڈ کپ میں آگے بڑھنے کے لئے انگلینڈ کے امکانات تقریباً معدوم ہو چلے ہیں۔

 آئی سی سی ون ڈے  ورلڈکپ کے 20 ویں میچ میں جنوبی افریقا  نے دفاعی  چیمپئن   انگلینڈ کو  229  رن سے شکست دے دی۔

 ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

 جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے رن کا انبار لگادیا اور 50 اوور میں7 وکٹوں کے نقصان پر 399 رن بنا ڈالے۔ افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 4، ریزا ہینڈرکس85 اور  ریزی وین ڈوسین 60 رن پر آؤٹ ہوئے۔

 ایڈن مرکرم نے 48 اور ہینرچ کلاسین نے 67 گیندوں پر 109 رن کی شاندار اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 4 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے، مارکو جینسن نے بھی 42 گیندوں پر 75 رن کی شاندار اننگ کھیلی۔

 انگلینڈ کی جانب سے  ریس ٹوپلے نے 3 اور  عادل رشید نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

 400 رن کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹنگ لائن نہ چل سکی، ابتدا سے ہی انگلینڈ کے بیٹر  پویلین لوٹنا شروع ہوگئے۔

 گیوس ایٹکنسن اور مارک ووڈ نے نویں وکٹ پر 70 رن بنائے، ایٹکنسن 35 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ ووڈ 43 ر نز پر ناقابل شکست رہے، ریس ٹوپلے بیٹنگ کرنے نہیں آئے۔ انگلینڈ کی ٹیم 22 اووروں  میں صرف 170 رن بناسکی، کوئٹزے نے تین نگیدی اور جینسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

 ایونٹ میں انگلینڈ کی ٹیم کی یہ دوسری ناکامی تھی جو اب تک چار میچ کھیل چکی ہے جب کہ جنوبی افریقا نے 4 میں سے تین میچ جیت کر اور 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر قبضہ جمالیا ہے۔

ساؤتھ افریقہ کی اننگز

ممبئی کے وانکھڈے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا کے اوپنر کوئنٹن ڈی کوک بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے، وہ محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ راسی وینڈیر ڈوسن اور ریزا ہینڈرکس نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 121 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم راسی 60 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ریزا ہینڈرکس نے 85 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 2 جبکہ ریس ٹوپلی نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا پچ ابتداء میں بالرز کیلئے سازگار لگ رہی ہے کوشش ہوگی جلد وکٹیں لیکر جنوبی افریقا پر پریشر بڑھائیں۔جوز بٹلر نے کہا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، بین اسٹوکس، ڈیوڈ ولی اور اٹکنسن پلئینگ الیون کا حصہ ہیں جبکہ کرس ووکس اور سیم کرن کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

 جنوبی افریقی کپتان ٹمبا بوؤما وائرل بخار کے باعث میچ سے دستبردار ہوچکے ہیں اس لیے انکی جگہ ایڈن مارکرم قیادت کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔

 جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر انگلش سائیڈ کو پریشر میں لائیں، انہوں نے کہا کہ ٹمبا بوؤما جگہ ریزا ہینڈرکس کو موقع دیا گیا ہے۔

انگلینڈ کا اسکواڈ

کپتان جوز بٹلر، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، ہیری بروک، اٹکنسن، بین اسٹوکس، مارک ووڈ، ڈیوڈ ولی، عادل رشید اور ریس ٹوپلی شامل  تھے۔

جنوبی افریقا کا اسکوڈ

کپتان ایڈن مارکرم، ریزا ہینڈرکس، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج، جیرالڈ کوٹزی اور لونگی نگیڈی نے دفاعی چیمپئین کو بے چارگی بھری شکست سے دوچار کیا۔
 

Ansa Awais

Content Writer