(ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا دہشتگردی کےخلاف جنگ قومی اتحاد و یکانگت سے کامیاب ہوئی،پاکستان نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا اور ہر بار مزید مضبوطی سے ابھر کر نکلا۔
آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا این ڈی یو کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھا کہ قومی مفادات کی حفاظت اور فروغ کے لیے قومی ہم آہنگی ناگزیر ہے،پاکستان نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا اور ہر بار مزید مضبوطی سے ابھر کر نکلا،امن واستحکام قانون کی حکمرانی اور ریاستی رٹ قائم ہونے سے ہی ممکن ہے، دہشتگردی کےخلاف جنگ میں کامیابی قوم کے عزم کی مثال ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے خطاب میں قومی سلامتی سے متعلق درپیش چیلنجز کا ذکر کیا، آرمی چیف نے 24ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کیا۔
دریں اثنا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایکسٹینشن نہیں لوں گا، 5 ہفتے بعد ریٹائر ہو جاؤں گا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فوج اب سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی۔