ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 لاہور بورڈ: میٹرک و انٹر امتحانات میں ڈیوٹیاں دنیے والا عملہ7 ماہ بعد بھی معاوضوں سے محروم

 لاہور بورڈ: میٹرک و انٹر امتحانات میں ڈیوٹیاں دنیے والا عملہ7 ماہ بعد بھی معاوضوں سے محروم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  جنید ریاض :میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات کو7 ماہ گزر جانے کے باوجود ڈیوٹیاں انجام دینے والے ہزاروں اساتذہ کو تاحال معاوضے ادا نہیں کیے جا سکے۔

دونوں امتحانات میں 10 ہزار سے زائد اساتذہ نے نگران اور امتحانی فرائض سرانجام دیے تھے، پنجاب ٹیچرز یونین کے مطابق رجسٹریشن اور داخلہ فیس کی باقاعدہ وصولی کے باوجود نگران عملے کو بروقت ادائیگی نہیں کی جاتی۔ جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین نے مطالبہ کیا کہ امتحانات کے بعد 30 روز کے اندر معاوضوں کی ادائیگی کو لازمی بنایا جائے۔

پی ٹی یو رہنما رانا لیاقت علی نے کہا کہ داخلہ فیس ہر سال بڑھائی جاتی ہے، مگر اس کے باوجود نگران عملے کو وہی پرانا معاوضہ دیا جا رہا ہے، جو مہنگائی کے موجودہ دور میں ناکافی ہے۔

یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ امتحانی معاوضوں میں مہنگائی کے تناسب سے کم از کم3 گنا اضافہ کیا جائے۔

رانا لیاقت علی نے وزیرِ تعلیم اور سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے درخواست کی کہ نگران عملے کو معاوضے ادا نہ کیے جانے پر فوری نوٹس لیا جائے۔

دوسری جانب، بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ سینکڑوں اساتذہ کو ادائیگیاں کی جا چکی ہیں، جبکہ باقی اساتذہ کو بھی مرحلہ وار ادائیگیاں جاری ہیں۔

 حکام کے مطابق تاخیر کی وجہ تکنیکی اور مالیاتی پراسیسنگ کا بوجھ ہے، جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔