ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے نیا سکیورٹی پلان جاری

 سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے نیا سکیورٹی پلان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں حالیہ خودکش حملے اور ملک میں بڑھتے ہوئے سکیورٹی خدشات کے بعد راولپنڈی ڈویژن کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کے لیے نیا 10 نکاتی سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

 پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے لیے 30,000 ریٹائرڈ فوجی اور پولیس اہلکاروں کو ڈیلی ویجز پر بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے۔

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ڈسٹرکٹ اور تحصیل ایجوکیشن افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسکولوں اور کالجوں میں فوری طور پر ریٹائرڈ عملہ بطور سکیورٹی گارڈ بھرتی کریں۔

نئے سرکلر کے مطابق تمام تعلیمی ادارے اسکولوں کی باڑ (Boundary Wall) کم از کم 8 فٹ اونچی اور اس پر 2 فٹ خاردار تار نصب کریں گے۔

داخلی دروازوں، گراؤنڈز، چھتوں اور راہداریوں میں جدید CCTV کیمرے لگائے گے، ہر کیمپس میں UPS اور ہیوی ڈیوٹی بیٹری موجود ہو تاکہ بجلی جانے کی صورت میں کیمرے چلتے رہیں۔

اسکولوں میں ایک کنٹرول روم قائم کیا جائے جس میں ہنگامی نمبرز بھی درج ہوں، اور ایک فوکل پرسن اسکول ٹائم کے دوران نگرانی کرے، میٹل ڈیٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس لازمی ہوں۔

گیٹ پر وزیٹر رجسٹر رکھا جائے جس میں ہر آنے والے کا نام اور شناختی کارڈ نمبر درج کیا جائے، اسکولوں میں ریسکیو ٹریننگ اور انسداد دہشت گردی کی ہدایات نمایاں طور پر آویزاں کی جائیں۔

سکیورٹی پلان پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران روزانہ ہر تحصیل میں دو اسکولوں کا معائنہ کریں گے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران (DEOs) اور چیف ایگزیکٹو افسران بھی روزانہ دو ،دو اداروں کا دورہ کریں گے، جو افسران رپورٹ جمع نہیں کرائیں گے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

طلبہ کو وقفے (Break) کے دوران اسکول سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، غیر متعلقہ افراد کا اسکول میں داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہوگا، نئے سکیورٹی پلان کا مقصد تعلیمی اداروں میں ممکنہ خطرات کو روکنا اور بچوں، اساتذہ اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔