ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کو جنگ میں جو زوردار تھپڑ رسید کیا اس پر امریکی کانگریس نے بھی مہرلگا دی

Shahbaz Sharif, May 6 Dog Fight, Pakistan India tension, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


 
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا جس پر امریکی کانگریس نے بھی مہر لگادی۔

 دانش اسکول باغ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کہا کہ ٹرمپ تو اپنی ہر تقریر میں پاکستان کی تعریف کرتے ہیں اور وہ ہر تقریر میں کہتے ہیں کہ 7 نئے جہاز گرائے گئے۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری ائیر فورس اور بری فوج نے 4 روز میں بھارت کی فوج کو گھٹنےکے بل گرایا،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  جنگ کے میدان میں افواج پاکستان نے بھارت کو زناٹے دار تھپڑ رسید کیا جس پر امریکی کانگریس نے بھی مہر لگادی۔

 وزیراعظم نے مزید کہا کہ آج دانش اسکول باغ کا سنگ بنیاد رکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ یہ سفر پنجاب سے شروع کیا تھا آج پورے پاکستان میں یہ دانش گاہیں پھیل رہی ہیں، اب باغ میں بھی دانش اسکول کا افتتاح 23 مارچ 2026 کو کریں گے۔

 ہی بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کو دھمکی دینے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن میں طلب

 ان کا کہنا تھا کہ فارورڈ کہوٹہ میں دانش اسکول کی فرمائش پوری کرنے کابھی اعلان کرتا ہوں، یہ وہ دانش گاہیں ہیں جن کا مقابلہ پاکستان میں کسی بھی تعلیم گاہ سے کرسکتے ہیں، دانش گاہوں نے بند راستے کھول دئے ہیں کیونکہ آپ کے بچے یہاں میرٹ پر تعلیم مفت حاصل کریں گے۔

 وزیراعظم نے اعلان کیا کہ بچوں کی تعلیم، رہائش گاہ، یونیفارم سب مفت ہوگا اور کوشش ہوگی آپ کے ہی اساتذہ کو یہاں نوکریاں ملیں۔